علی آنلائن اکیڈمی
اتنی دینی تعلیم جس سے حلال و حرام کی پہچان ہوجائے ہر مسلمان کو حاصل کرنا ضروری ہے، چاہے وہ مرد ہو یا عورت۔
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایک دو دھاری تلوار ہے اگر مفید کاموں میں اس کو استعمال نہ کیا گیا تو بے کار اور لغو کاموں میں اس کا استعمال ہوگا، اسی لئے عصر حاضر کے تقاضوں اور دینی تعلیم کی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس دارہ کا بنام علی آنلائن اکیڈمی 7 جولائی 2020 کو بنیاد رکھی گئی۔
نام علی آنلائن اکیڈمی رکھنے میں اپنے جسمانی و روحانی والد کی طرف اشارہ ہے۔
جسمانی والد: الحاج علی بن مبارک بن عثمان صاحب
روحانی والد: علی میاں ندویؒ (مولانا ابو الحسن علی ندویؒ)
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ادارہ کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ (آمین)
بانی و ناظم
الیاس بن علی بن عثمان ندوی
کورسس
- قرآن تجوید کے ساتھ سیکھئے ۔ مدت : 3 سال
- مختصر عالم کورس ۔ مدت 3 سال
- مکمل عالم کورس۔ مدت 7-8 سال
- قرآن سمجھنا
- ماڈرن عربی زبان ۔ 1 سال
- عربی بول چال 6 ماہ
- اردو بول چال 3 ماہ